مقبول خبریں
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے 14 دن میں جواب طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جج مظاہر علی نقوی کے خلاف شکایت کرنے والوں سے بیان حلفی طلب
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں سامنے آئے شواہد کی روشنی میں نوٹس جاری ہوا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس 4:1 کی اکثریت سے جاری کیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس سردار طارق، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس نعیم افغان نے شوکاز جاری کرنے کے حق میں رائے دی جبکہ جسٹس اعجازالاحسن نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی حمایت نہیں کی۔
دوسری جانب جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیخلاف درخواست بھی دائر کردی ہے۔