جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران کا بھی دہشتگردی میں ملوث افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

22 نومبر, 2023 12:15

ٓ
ایران نے دہشتگردی میں افغانیوں کے ملوث ہونے پر انہیں ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ ایرانی حکام نے سرحدی گذرگاہوں کو بھی بند کر دیا ہے۔

ایران سےغیر قانونی افغان باشندوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے اور اگست سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ افغان باشندوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جاچکا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے دہشتگردی میں افغانیوں کے ملوث ہونے پر انہیں ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سرحدی گذرگاہوں کو بند کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران افغان سرحد منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے بھاگ کر ایران میں مقیم ہو گئے تھے، افغان باشندے نہ صرف پاکستان بلکہ ایران میں بھی کئی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

یہ پڑھیں : ملک بھر سے غیر قانونی مقیم افراد کا انخلاجاری ، ہیلپ لائن کا آغاز

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top