جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی ٹک ٹاکر نے فلسطینیوں کے ایمان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

21 نومبر, 2023 13:48

 

غزہ پر اسرائیلی حملے ٹک ٹاک اسٹار  کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بنا، میگن رائس نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کے مضبوط ایمان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے ۔

اسرائیل کی جانب سے سات اکتوبر کو غزہ پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نوجوان امریکی خواتین ناصرف اسلام قبول کر رہی ہیں بلکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پیغامات کی صورت میں اپنے مذہب کی تبدیلی کا اعلان بھی کر رہی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے،سوشل میڈیا پر میگن رائس کے اسلام قبول کرنے کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے ایک اور حالیہ ویڈیو میں ایسے سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اُنہیں اسلام قبول کرنے کے فیصلے کے بارے میں ہوشیار رہنے کا کہہ رہے ہیں۔

TikTok influencer Megan Rice converts to Islam after starting Quran Book Club during Gaza genocide - The Current

امریکی ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں ان تمام صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے ورلڈ ریلیجن بک کلب کا مقصد ہر کسی کو اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے بارے میں بھی آگاہ کرنا تھا اور میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب میں نے اس مذہب کی تعلیمات کو اپنے ذاتی عقائد کے مطابق پایا۔

میگن رائس نے اپنے بالوں کو ڈھانپنا شروع کر دیا ہے اور کہتی ہیں کہ سات اکتوبر کی کارروائی اور غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں کے بعد وہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی شریک ہوئی تھیں۔

اب وہ ویڈیوز میں حجاب کرتی ہیں اور اپنی ویڈیوز پر آنے والے مثبت و منفی تبصروں کا جواب دیتی ہیں،تاہم میگن رائس نے حال ہی میں قرآن کا ایک نسخہ بھی خریدا ہے۔

یہ پڑھیں : نکاراگوا کی شینس پالاسیوس کے سر پر سجا مس یونیورس 2023 کا تاج

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top