مقبول خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آرکےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا گیاہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کےد وران ایک دہشت گردہلاک ہوا ،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے گریوم میں بارودی سرنگ کا دھماکاہوا ہے،جس میں ایک جوان شہید ہواہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدہونے والے 26سالہ سپاہی شہباز کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا۔
یہ پڑھیں:پشاور : سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد جہنم واصل