جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیض آباد دھرنا کیس؛ انکوائری کمیشن کا پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ

20 نومبر, 2023 17:32

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق انکوائری کمیشن نے پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا، جبکہ کمیشن کے ایک رکن سابق آئی جی طاہر عالم اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا اور ساتھ ہی فیض آباد دھرنے کے بارے میں اب تک ہوئی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پیمرا سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں دھرنے سے متعلق تمام متعلقہ افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top