جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

20 نومبر, 2023 16:37

لاہور: چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

وہاب ریاض کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 18 رکنی اسکواڈ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے جائے گا، شان مسعود دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، حسن علی، خرم شہزاد، میر حمزہ، رضوان، وسیم جونیئر شامل ہوں گے۔

نعمان علی، صائم ایوب، سلمان آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے دورہ آسٹریلیا کیلئے دستیابی ظاہر نہیں کی، نسیم شاہ اگلے 3 ہفتے میں فٹ ہوجائیں گے، محمد حسنین کو ایک سے 2 ہفتے مزید وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر

ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر، شاہنواز دہانی ٹیسٹ کیمپ کو جوائن کریں گے، جبکہ ارشد اقبال اور کاشف علی اضافی فاسٹ بولرز کے طور پر کیمپ میں شامل ہوں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا کیمپ 23 سے 28 نومبر تک پنڈی میں لگے گا، ٹریننگ کیمپ میں اضافی کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد اور صائم ایوب کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا پہلا ٹیسٹ ٹور ہوگا، ڈومیسٹک میں خرم بہترین فاسٹ بولر ہے اس کو عزت دیں گے، صائم ایوب بھی اچھا کھلاڑی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top