جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: انوار الحق کاکڑ

20 نومبر, 2023 16:09

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے ہم غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے زاراالرٹ ایپ کا اجرا کردیا، بچوں نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، زارا الرٹ ایپ کا اجرا بچوں کے حقوق کے تحفظ میں معاون ہوگا، معاشرے کے تمام طبقات کی ذمے داری ہے وہ بچوں کی بہتری کیلئے کام کریں، حکومت بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے، غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے: انوار الحق کاکڑ

ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ فوج کبھی نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی، اسرائیلی فوجی غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کررہے ہیں، نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، فلسطین میں جاری بربریت فوری ختم ہونی چاہیے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کے معاملے پر اپنے مقاصد سے ہٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر افسوس ہے میں اپنے آپ کو بے بس محسوس کررہا ہوں، جو ظلم فلسطین میں ہورہا ہے اس کا تعلق کسی مذہب سے نہیں، دنیا بھر کے لوگ فلسطین میں مظالم پر احتجاج کررہے ہیں، فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ دیکھا نہیں جاتا، ہم غزہ کے سامنے شرمندہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top