جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئیگی: آصف زرداری

19 نومبر, 2023 13:46

کراچی: آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کروائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے ن لیگ کو مہنگائی لیگ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top