جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلاول بھٹو نے ن لیگ کو مہنگائی لیگ قرار دے دیا

18 نومبر, 2023 17:22

 

پشاور : پی پی چئیر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک پارٹی مہنگائی لیگ بن چکی ہے جس کو گورننس کرنا آتی،ووٹ کو عزت دو کے نعرے والے بھی ناکام ہوگئے ہیں، یہ ووٹ کی عزت اور گورننس کرنا نہیں جانتے۔

بلاول بھٹو نے پشاور میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی نے بتایا کہ لیڈر کی نشانی یوٹرن لینا ہے، یوٹرن لینا لیڈر کی نہیں بزدل کی نشانی ہے،مسلط کردہ شخص نے نوجوانوں کو سکھایا لیڈر کی نشانی یوٹرن لینا ہے۔

پی پی چئیرمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے اپنی 16ماہ کی کارکردگی پر فخر اور الیکشن لڑنے کو تیار ہوں، کیا باقی لوگ اپنی 16ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑسکتے ہیں، جیالا وزیر اعظم ہی پاکستان کے مسائل حل کرسکتا ہے، پاکستان کے مسائل وزیر خارجہ حل نہیں کرسکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کا میدان سجنے والا ہے، 70،70سال کے سیاستدانوں سے مطالبہ ہے گھر بیٹھیں، ملک کیلئے دعا کریں،عوام پرانے سیاستدانوں سے بیزار ہوچکے ہیں،دوسری یا چوتھی بار وزیر اعظم بننے کے بجائے نوجوانوں کیلئے راستہ بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2002میں دھاندلی کے باوجود اکثریتی جماعت پی پی تھی،2008میں کونسا فری اینڈ فیئر الیکشن تھا، کونسا لیول پلیئنگ فیلڈ الیکشن تھا،کوئی یہ سمجھتا ہے کسی کو زبردستی وزیر اعظم بنا سکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے ہر دور حکومت میں غریب کو روزگار دیا،اقتدار میں آکر کسان کارڈ کو لایا جائے گا، بینظیر مزدور کارڈ کو بھی سامنے لایا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالا وزیر اعظم ہی پاکستان کے مسائل حل کرسکتا ہے، پاکستان کے مسائل وزیر خارجہ حل نہیں کرسکتا۔

یہ پڑھیں : اگر اس بار بھی کسی کو مسلط کیا گیا تو اچھا نہیں ہوگا: بلاول بھٹو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top