جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 21 نومبر تک ملتوی

17 نومبر, 2023 12:35

 

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 21 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی نے سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم امتناع کی روشنی میں سماعت کو آج ملتوی کر دیا گیا ہے، آج پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی گواہ پیش نہیں کیے گئے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفرکیس میں جیل ٹرائل پر حکم امتناع میں 20 نومبرتک توسیع کردی گئی تھی۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ : چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top