جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گیمر نے کھیل کا حصہ سمجھ کر ایک قتل کردیا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا ملزم گرفتار

16 نومبر, 2023 11:24

 

کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں چند روز قبل آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا، ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی واردات گیم کا ٹاسک سمجھ کر کی تھی۔

9 نومبر کو کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ کے قریب واقع سر سید روڈ پر نامعلوم گاڑی اور کچھ ہی فاصلے پر جھاڑیوں سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔

پولیس نے مقتول کی شناخت شاہزیب کے نام سے کی تھی جو حیدرآباد سے سواری لے کر کراچی آیا تھا اور اتفاق سے یہاں بھی اُسے ایک سواری مل گئی تھی تاہم اس کے بعدوہ لاپتہ ہوگیا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا اور 6روز بعدآن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے گیم کا ٹاسک سمجھ کر ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب کو قتل کیا تھا، واقعے کے بعد ملزم صمد اپنے گھر واپس چلا گیا اور گیم کھیلنا شروع کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے قتل کی یہ پہلی واردات تھی تاہم گیم کا ٹاسک پہلا نہیں تھا، اس سے قبل بھی ملزم نے گلستان جوہر سے گاڑی کرائے پر حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن رینٹ اے کار کے مالک نے اس کا پتا مانگا جس کی وجہ سے وہ اپنا ٹاسک پورا نہیں کرسکا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم صمد نے اپنے بیان میں بتایا کہ گیم میں وہ اتنا کھو گیا تھا کہ اس نے اصل اور نقل زندگی میں فرق کرنا بند کردیا تھا ۔

یہ پڑھیں : امریکہ میں پاکستانی خاتون ڈاکٹر کو تلوار کے وار کرکے قتل کردیا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top