جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت

15 نومبر, 2023 17:21

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب دے دیا ہے۔

کونسل کا وزارت مذہبی امور کو جاری خط کی تفصیلات جی ٹی وی نیوز منظر عام پر لے آیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے، خاتون کی بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج پالیسی 2024 تیار،40 روز سے کم مدت کا حج بھی شامل

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر خاتون پر حج فرض نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top