جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل غزہ کے مرکزی اسپتال کی حفاظت کو یقینی بنائے:امریکی صدر

14 نومبر, 2023 12:01

 

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے مرکزی الشفا اسپتال کی حفاظت کویقینی بنائے،میں امید کرتا ہوں کہ اسرائیل غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنائے گا۔

پیر کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل الشفاء اسپتال میں دخل اندازی نہیں کرے گا ،وہاں موجود طبی عملے نے کہاکہ اسرائیلی بمباری اوراس نائپرز ہمیں بار بار نشانہ بنارہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ الشفا اسپتال میں دخل اندازی نہیں کی جائے گی کیونکہ مریض اور عملہ اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کو محفوظ کیا جانا چاہئےکیونکہ اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے جس میں سینکڑوں مریض اور عملہ اندر پھنس گیا ہے۔

 

 

بائیڈن نے کہا کہ میری امید اور توقع یہ ہے کہ اسپتالوں کے حوالے سے دخل اندازی نہیں ہوگی اور ہم اسرائیلیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ قیدیوں کی رہائی سے نمٹنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قطریوں کے ساتھ بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔

بائیڈن کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب طبی ماہرین نے اسپتال میں نوزائیدہ بچوں سمیت مریضوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں سے خبردار کیا تھا، جسے ہفتے کے روز سے اسرائیلی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

یہ پڑھیں : امریکہ ڈیفالٹ نہیں کرے گا : صدر جوبائیڈن

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top