مقبول خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: پاکستانیوں کو جلد بڑی خوش خبری ملنے والی ہے
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پیٹرولیم کو بھجوائے گی جس پر نگراں وزیراعظم کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان