جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج ہر قدم پر ہمارے مجاہدین کے نشانے پر ہے:ترجمان القسام بریگیڈ

14 نومبر, 2023 12:03

 

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈابوعبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ہر قدم پر ہمارے مجاہدین کے نشانے پر ہے۔

ؑغیر ملکی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ 38دن بعد بھی ہمارے جنگجو دشمن کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں،اسرائیل حماس کو ختم کرنے کی باتیں عبرتناک شکست سے بچنے کیلئے کررہا ہے۔

 

 

ابوعبیدہ نے کہا کہ ہم غزہ میں قید 70 خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر اسرائیل 5روزہ جنگ بندی کرے تو اس کی درخواست پر غورکرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ5 روز کے دوران مکمل جنگ بندی اور ہر انسانی امداد کی اجازت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں مسلسل 38 ویں روزبھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہےاوراب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 240 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

یہ پڑھیں : القسام بریگیڈز نے 136 اسرائیلی ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردی، ویڈیو ثبوت بھی فراہم

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top