جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شدت: اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہونا شروع

13 نومبر, 2023 10:58

ایک مہینے سے زائد کا عرصہ ہو گیا ، اسرائیل کی غزہ پر تباہ کن بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج کی اسپتالوں پر بمباری اور حملوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہےاور اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الشفا کے بعد غزہ کا دوسرا بڑا اسپتال القدس نے کام بند کردیا ہے، القدس اسپتال نے ایندھن کی قلت کے باعث کام بند کیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اسرائیل نےغزہ میں ایندھن کی فراہمی کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے زیر علاج سینکڑوں زخمیوں کی موت ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی اسپتالوں پر بمباری اور حملوں کے باعث غزہ کے الشفاء اسپتال میں آئی سی یو کے تمام مریض دم توڑ گئے ہیں اور بمباری کے باعث اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

 

 

اسپتال نرس نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال کے عملے کو باہر نکال دیا ہے، انتہائی نگہداشت مریضوں اور زخمیوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے، مریضوں کو منتقل کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے، القدس اسپتال میں بھی تمام آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم ایس ایف کے مطابق النصر اسپتال کی تمام نرس کو بچوں کا اسپتال خالی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

نرسز کا کہنا ہے کہ اسپتال کے عملے کو النصر چلڈرن اسپتال کے آئی سی یو میں مریضوں کو اکیلے چھوڑنا پڑا، کسی کو اپنےساتھ نہیں لے کر آسکے، جس کو بھی گولی لگتی ہے وہ بغیر علاج کے مرجاتا ہے، النصر اسپتال، الرنتیسی اسپتال کے سامنے لاشیں موجود ہیں، الشفاء اسپتال میں عملے سے رابطہ نہیں ہورہا۔

ایم ایس ایف کے مطابق الشفاء اسپتال میں عملے سے رابطہ نہیں ہورہا ہے، الشفاء اسپتال میں کل رات سے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، الشفاء اسپتال میں عملے کیلئے پریشان ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ: القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی شدید بمباری، شہدا کی تعداد 11 ہزار تک پہنچ گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top