جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خوفزدہ اسرائیلی ملک چھوڑ کر بھاگنے لگے، 2لا کھ سے زائد اسرائیلی فرار

11 نومبر, 2023 14:03

 

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے والے اسرائیلی ملک چھوڑنے لگے ۔

اسرائیلی وزارت داخلہ میں محکمہ امیگریشن اینڈ پاپولیشن کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کے آغاز اور غزہ کے محاذ پر لڑائی میں شدت آنے کے بعد سے اب تک 2 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ اسرائیلی ملک چھوڑچکے ہیں۔

اسرائیل میں سوشل میڈیا پرجاری ’ہم ایک ساتھ ملک چھوڑیں گے‘ مہم نے اسرائیل کو چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں۔

مہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی خاندانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر میں کسی پرامن منزل کی تلاش کریں، عارضی رہائش یا استحکام کے لیے، ملازمت کے مواقع فراہم کرنے اور تجارتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے کوئی پرامن ملک تلاش کریں۔

مہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسرائیل چھوڑنے کے خیال کو بھی فروغ دینا شروع کردیا ہے۔

یہ پڑھیں : قاسم سلیمانی کا قتل، ایران کی دھمکی، اسرائیلی حکومت خوفزدہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top