جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنوبی کوریا: روبوٹ نے غلط شناخت پر ایک شخص کو کچل کر ہلاک کردیا

10 نومبر, 2023 14:49

کراچی:جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق، روبوٹ نے ایک شخص کو باکس سمجھ کر کچل کر ہلاک کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والا40 سالہ کارکن صوبے گیونگ سینڈ میں زرعی مصنوعات کے گودام میں روبوٹ کے سینسر کا معائنہ کر رہا تھا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق روبوٹ نےکالی مرچ کے ڈبوں کو اٹھا نے کے دوران اس شخص کی غلط شناخت کی۔

پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، اس نے بتایا کہ مکینیکل بازو نے آدمی کے اوپری جسم کو کنویئر بیلٹ پر دھکیل دیا اور اس کے چہرے اور سینے کو کچل دیا،بعد ازاں اسپتال میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

واضح رہے رواں برس مارچ میں بھی 50 سالہ جنوبی کوریائی شخص گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے والے پلانٹ میں کام کرتے ہوئے روبوٹ میں پھنس جانے کے بعد شدید زخمی ہواتھا۔

 یہ پڑھیں : اے آئی کا کارنامہ، اسکول میں روبوٹ کو پرنسپل مقرر کردیا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top