جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک امیدواروں کا اعلان نہیں کرینگے: بلاول

08 نومبر, 2023 19:17

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب تک حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوتیں تب تک امیدواروں اور کسی ٹکٹ کا اعلان نہیں کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے، 8 فروری کو عوام تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائے گی، عوام انتخابات میں جوش و جذبے کے ساتھ باہر نکلیں گے، 8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بھی بنائیں گے، کراچی سمیت پورے ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پہلی بار جیالا میئر، جیالا وزیراعلیٰ، جیالا وزیراعظم بھی ہوگا، پورے پاکستان کی قسمت ساتھ مل کر بدلیں گے، ابراہیم حیدری، گزری، لیاری میں کھیل کے میدان بنائے، ہر ضلع میں کھیل کے میدان بنائیں گے، ملک کے معاشی حالات برے ہیں، مہنگائی عروج پر ہے، غربت، بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، نوجوانوں کیلئے مثبت رحجان کے کام کریں گے، نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ بھی دلوائیں گے، جب عوامی حکومت ہوگی تو نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیئے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کمپین میں آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی، امیدواروں کی شارٹ لسٹ بنائی جارہی ہے، جب تک حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوتیں تب تک امیدواروں کا اعلان نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملے گی، جیالے اب لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کرنا بند کردیں، اپنے پارٹی ٹکٹ کا اعلان ایک ساتھ کریں گے، حلقہ بندیوں کے اعلان تک کسی ٹکٹ کا اعلان نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top