جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سالگرہ کے تحفے میں بم : بم پھٹنے سے فوجی جنرل ہلاک

08 نومبر, 2023 12:57

 

یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ویلری زلوگنی نے کل سوموارکو اپنے معاون گیناڈی چستیاکوف کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چستیاکوف کی موت انہیں سالگرہ پر بھیجے گئےایک پارسل کےدھماکہ سے ہوئی جس میں مبینہ طور پر بم بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا کہ آج المناک حالات میں سالگرہ کے موقع پر میرے معاون اور قریبی دوست گیناڈی چستیاکوف کو ہلاک کر دیا گیا۔

انہیں ایک پارسل بھیجا گیا جس میں بارودی مواد تھا اسے کھولتے ہی وہ دھماکےسے پھٹ گیا یوکرینی جنرل نے سوگواران میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔

یوکرینی آرمی چیف نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔

اس سے قبل یوکرینی میڈیا نے یوکرین کی وزارت داخلہ کا بیان شائع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ غفلت کے نتیجے میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فوجی عہدیدار کی جان چلی گئی جب کہ ان کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ پڑھیں : یوکرینی فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top