جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فوجی خوف کا شکار، جان بچانے کی خاطر کرائے کے فوجی بھرتی کرنے لگے

07 نومبر, 2023 11:02

 

ٓ غزہ میں اسرائیل اپنے فوجیوں کی جانیں بچانے کے لیے فرانس سے کرائے ( پرائیوٹ) کے فوجیوں کی بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔

ہسپانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کیلئے اسرائیل نے فرانس کے کرائے کے پرائیوٹ فوجی بھرتی کیے ہیں اور غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ کرائے کے فوجی بھی شامل ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ماہانہ 12 ہزار ڈالرز کرائے پر کچھ پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کر لیا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے بھی پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کرے گا۔

ہسپانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام کا مقصداسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں براہ راست تصادم سے بچاکر ان کی جان کی حفاظت کرنی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا اور زمینی آپریشن میں اب تک 29 فوجی افسر اور اہلکار مارے گئے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک مارے جانے والے اسرائیلیوں فوجیوں کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں جنگ بند کرو : امریکا کے شوبز اسٹارز میدان میں آگئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top