جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

06 نومبر, 2023 18:28

لاہور: قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا، 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پارٹی ذرائع نواز شریف نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے۔

ذرائع کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کی ذمے داری سونپی ہے، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، ایاز صادق سمیت دیگر سینئر رہنما بھی اس میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کا میاں نواز شریف سے رابطہ ،وطن واپسی پر مبارک باد دی

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی رہنما پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام کی قیادت سے رابطے کریں گے، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور استحکام پاکستان پارٹی سے بھی رابطہ ہوگا، سندھ و بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں سے بھی روابط بڑھائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے ملک میں عام انتخابات کا ماحول بنانے سے متعلق پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ختم کرنے کی پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر غور کیا گیا، آل پارٹیز کانفرنس کی طرز پر تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر بھی مشاورت کی گئی، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارمز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top