جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میانوالی ایئربیس حملہ : جدید امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا ہولناک انکشاف

06 نومبر, 2023 15:48

 

گزشتہ ہفتے ہونے والےمیانوالی ایئربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے، برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساختہ ہے،برآمد ہونے والے اسلحے میں ایم فور، اے کے 47، آرپی جی 7 شامل ہیں۔

ماہرین دفاع کے مطابق امریکی ہتھیاروں کی دہشت گردوں تک رسائی انتہائی آسان ہے، امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔

واضح رہےامریکی ہتھیار دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں،ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا۔

یہ پڑھیں : دہشت گردی کے حالیہ واقعات، سوشل میڈیا پر بھی ملک دشمن عناصر سرگرم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top