جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی سپریم لیڈر اور حماس کے سربراہ کی اہم ترین ملاقات، اگلے اہداف پر تبادلہ خیال

06 نومبر, 2023 12:26

 

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ کی صورت حال اور خطے کےحوالے سے یہ ملاقات انتہائی اہم رہی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں اد ارے کے مطابق یہ ملاقات کو اتوار کے روز ہوئی۔

میڈیا ایجنسی کے مطابق ملاقات میں حما س کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایرنی سپریم لیڈر کو غزہ اور اس سے متعلق امور کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور اسرائیل کے بڑھتے ظلم کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اس موقع پر فلسطینی عوام کی ہمت و جرات کو سراہااور غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایرنی سپریم لیڈر نے اس موقع پر فلسطین کے بارے میں اپنی مستقل پالیسی کا ذکر کیا اور صہیونی قوتوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

واضح رہے اسماعیل ہنیہ کی علی خامنہ ای کے ساتھ غزہ میں ایک ماہ سے جاری صورت حال کے دوران پہلی ملاقات تھی۔ اس سے قبل ان کی ایک ملاقات ماہ جون میں رپورٹ کی گئی تھی۔

واضح رہے ایران کو فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے اہم ترین حامی ملکوں میں نمایاں حیثیت حاصل ہے،اس ملاقات نے ایک بار پھر اسرائیل کو شدید خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ نے اسرائیل کی غزہ میں ایٹم بم گرانے کی دھمکی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹم بم کے استعمال کی دھمکی اسرائیلی حکومت کی ناکامی ظاہر کرتی ہے،فلسطینیوں کی نسل کشی کی مکمل ذمہ داری وائٹ ہاؤس پر عائد ہوتی ہے۔

یہ پڑھیں  : قابض اسرائیل اب دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے قابل نہیں رہا:ایرانی سپریم لیڈر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top