جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اردن کی فضائیہ کا غزہ میں فضائی آپریشن، جنگی طیاروں کے ذریعے ادویات کی سپلائی

06 نومبر, 2023 13:42

 

اردن کی فضائیہ نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کے زیر محاصرہ اسپتالوں میں طبی ضرورتوں سے متعلق سامان فراہم کیا ہے، اس طبی سامان میں ادویات اور طبی آلات وغیرہ شامل تھے۔

اردن فضائیہ کےاہلکاروں کو اردنی فیلڈ اسپتال میں فوری طبی امداد کیلئے طیارے سے اتارلیا۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے،فلسطینی بھائیوں کے لئے ہمیشہ موجود رہیں گے۔

شاہ عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہماری بے خوف فضائیہ نے نصف شب کو فوری طبی امداد ڈراپ کی ، یہ طبی ضرورتوں کا سامان غزہ میں اردن کے ڈاکٹروں کے قائم کردہ فیلڈ ہسپتال میں ڈراپ کیا۔

یہ پڑھیں : فلسطین میں موت کا سماں، اردن کے نوجوان شادیاں منسوخ کرنے لگے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top