مقبول خبریں
اسرائیلی حملے میں غیر ملکی میڈیا ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی شہید
غزہ میں اسرائیلی حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ المغازی کیمپ حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹو گرافر محمد علاؤل کے 4 بچے،4 بھائی اور ان کے بچے اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔
غزہ میں پچھلےکچھ گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 200 سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے جس میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
یہ پڑھیں : اسرائیلی وزیر نے تباہ حال غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دیدی