جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی غزہ پر رات بھر وحشیانہ بمباری،ڈھائی ہزار بم برسادیئے

06 نومبر, 2023 12:37

غزہ پر اسرائیل کے سفاکانہ حملوں کو ایک ماہ مکمل ہوگیاہے ،اور اب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔

نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ رات غزہ پر ڈھائی ہزار حملے کیے گئے، اسرائیلی حملوں میں مزید 250 سے زائدفلسطینی شہیداور سیکڑوں زخمی ہو گئےہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ال شاتی کیمپ پر آدھے گھنٹے میں 100شیلز گرائے گئے،اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ کیمپ کو ایک ہفتے میں چوتھی بار بمباری کا نشانہ بنایاہے۔

ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیل 7اکتوبر سے ابتک غزہ پر 10ہزار بم برساچکا ہے،رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر25ہزار ٹن بارودی مواد گراچکا ہے،یہ ہیرو شیما پر گرائے جانےوالے نیوکلیئربم سے دوگنا ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر سے ابتک 4ہزار800بچے ،2ہزار550خواتین شہید ہوچکے ہیں،16اسپتال،32پرائمری کیئرسینٹرز،27ایمبولینس اور105میڈیکل سینٹرز تباہ ہوچکےہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے صحافی بھی نہ بچ سکے,31روز میں غزہ میں 175طبی رضاکار شہیدہوئے ہیں،جبکہ سول ڈیفنس کے 34ورکرز بھی اسرائیلی بمباری سے شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 36 میں سے 16اسپتال غیر فعال ہوگئے،غزہ میں 72میں سے 51شفاخانے تباہ کردیے گئےہیں۔

دوسری جانب سربراہ ڈبلیو ایچ او نےکہا کہ غزہ میں انٹرنیٹ اور فون نیٹ ورک دوبارہ بند کردیے گئےہیں،اسپتالوں میں ایمبولینس سے رابطہ کرنا ممکن نہیں رہامواصلات کے چینلز کو فوری طورپر بحال کیا جانا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینک اور جنگی طیارے غزہ شہر کو نشانہ بنارہے ہیں یہ سب شدید بمباری ہے، کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

 

یہ پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں, 9 فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top