جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میانوالی :پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر حملہ ناکام، 9 دہشتگرد جہنم واصل

04 نومبر, 2023 10:34

 

راولپنڈی: پاک فضائیہ نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی تربیتی ائیربیس پر آج صبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر نےبتایا  کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی اے ایف ٹریننگ ایئر بیس میانوالی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، آپریشن کے دوران تمام 9دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے کسی بھی اثاثے کو نقصان نہیں پہنچا،حملے کے دوران صرف 3غیر آپریشنل طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہے،مسلح افواج وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ پڑھیں : کوئٹہ: پاک فوج پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید ، 3 دہشت گردہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top