جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغان پناہ گزینوں کا انخلا تیسرے روز بھی جاری، 1لاکھ 62 ہزار سے زائد افغانی اپنے ملک روانہ

03 نومبر, 2023 12:13

 

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے انخلاکا عمل جاری ہے ،پولیس اور رینجرز نے افغان باشندوں کے انخلا کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں۔

کراچی میں سلطان آباد ہوسٹل ، بوائز ہاسٹل میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں،مجموعی طور پر 227 افراد بوائز ہوسٹل سلطان آباد کراچی میں منتقل کردیئے گئے ہیں، اب تک 617 خاندان اور 4208 غیر قانونی افراد کراچی و سندھ سے افغانستان جا چکے ہیں۔

چمن اور طورخم بارڈر سے روزانہ ہزاروں غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہورہی ہے، اس کے علاوہ 3 نومبر تک انخلا کے حوالے سے مسجدوں میں مسلسل اعلانات کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔

پشاور کی مسجدوں میں بھی غیر قانونی مقیم غیرملکیوں سے متعلق اعلانات کیے جارہے ہیں کہ  تمام غیر قانونی غیرملکیوں کو دی گئی مدت پوری ہوگئی ہے، مدت ختم ہونے کے بعد اب ان کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی، جس کے پاس قانونی دستاویزات نہیں رضا کارنہ طور پر واپس چلے جائیں۔

اعلان میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب غیر قانونی افراد کو گھر،د کان یا زمین کرائے پردینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ غیر قانونی افغان باشندے ٹرانزٹ پوائنٹس میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی افراد کیلئے عارضی ٹرانزٹ کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

طورخم بارڈر پر وطن واپسی کیلئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جبکہ2 نومبر کو 19344 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔

اب تک کل 162,479 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے،نادرا اور ایف آئی اے اہلکار مسلسل غیر قانونی افراد کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب پی او آر کارڈ کی مدت میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،جبکہ 31 دسمبر کے بعد کسی بھی افغان شہری کے پی او آر کارڈ میں توسیع نہیں ہوگی۔

سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد پی او آر کارڈ ہولڈر کو بھی ٹرانزٹ پوائنٹ پر روکا جائے گا،لیکن افغان پاسپورٹ پر درست ویزا رکھنے والوں کو پریشان نہیں کیا جائے۔

 

یہ پڑھیں: پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top