جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے نگراں وزیر آئی ٹی کا بڑا فیصلہ

02 نومبر, 2023 12:34

نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف نےعام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے اہم اقدام شروع کردیے ہیں۔

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے پی ٹی اے کےلیے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں،بینکس قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہاکہ نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے،کیونکہ ان اقدام سے نادہندگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا،اس سےدور دراز کے رہائشی کے ہاتھ میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔

یہ پڑھیں : کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں آئی ٹی گیٹ کا افتتاح کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top