مقبول خبریں
حماس کے اسرائیل پر تازہ حملے، 16 اسرائیلی فوجی ہلاک
حماس کے اسرائیل پر غیرمعمولی حملوں میں مزید 16 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، حماس نے غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا ، اس غیر متوقع کارروائی سے اسرائیلی فوجیوں کے اوسان خطا ہوگئے اور انھیں پیچھے ہٹنا پڑا۔
حماس کے مجاہدیں نے سرنگوں سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملے کئے ، جس کے نتیجے می اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا۔
اسرائیل کے علاقے اشدود، اشکلان اور کئی دیگر مقامات پر میزائلوں سے حملے کئے گئے جس سے کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
واضح رہے حماس نے 7 اکتوبر جیسا آپریشن بار بار دہرانے کی دھمکی دے دی جبکہ یمن کے الحوثی گروہ نے بھی اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
یہ پڑھیں : اسرائیلی بمباری : ماں سے محروم ہوجانے والی بچی کو صحافی کا دلاسہ، ہر آنکھ سے آنسو رواں