جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس کے شہر داغستان میں اسرائیل سے آنے والی پرواز پر مشتعل ہجوم کا حملہ

30 اکتوبر, 2023 12:42

 

روس کے شہر داغستان کے محج قلعہ ہوائی اڈے پر سینکڑوں مظاہرین کے مبینہ طور پر اسرائیل سے آنے والی پرواز کی تلاش میں داخل ہونے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر فلائیٹ آپریشن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اتوار کی شام محج قلعہ ہوائی اڈے کے لینڈنگ فیلڈ اور رن وے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے مظاہرین میں شامل نوجوانوں نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

فوٹیج میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ہجوم میں سے کچھ افراد پولیس کی گاڑی الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہود مخالف نعرے بازی بھی سنی جا سکتی ہے اور ہجوم میں سے کچھ نے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ بھی چیک کیے۔

روسی میڈیا نے دکھایا ہے کہ ایک گروہ رن وے پر ایک طیارے کے قریب جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن مسافر بحفاظت جہاز میں بیٹھے رہے۔

فلائٹ ریڈار 24 فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق طیارے کی دم پر موجود شناختی نمبر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسرائیل سے آیا تھا۔

شمالی قفقاز کے متعدد علاقوں میں سے ایک داغستان میں حکام نے اس واقعے کی وجہ سے ہوائی اڈے کو بند کر دیا اور پروازوں کا رخ موڑ دیا ہے۔

روسی ایوی ایشن اتھارٹی روزاویاتشیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 20 منٹ پر ہٹا دیا گیا تھا تاہم صورت حال معمول پر آنے تک ایئرپورٹ بند رہے گا۔

بعد ازاں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل روسی قانون نافذ کرنے والے حکام سے توقع کرتا ہے کہ وہ تمام اسرائیلی شہریوں اور یہودیوں کی حفاظت کریں گے اور فسادیوں اور یہودیوں اور اسرائیلیوں کے خلاف وحشیانہ اشتعال انگیزی کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔‘

یہ پڑھیں :  ہمارا مقصدفلسطین میں خونریزی اور تشدد کوروکنا ہے: روسی صدر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top