جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کو جنگ گلے پڑگئی، تین ہفتوں میں 17 ارب ڈالر کا نقصان

30 اکتوبر, 2023 11:17

تل ابیب :اسرائیل کی معیشت پر جنگ کے برُے اثرات پڑنے لگے ، صرف تین ہفتوں کے دوران اسرائیل کا جنگی نقصان 17ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

حماس کے جوابی حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے تمام شعبے بشمول تعمیرات، ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل مزدوروں کی قلت سے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیل میں زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے تقریبا 80 فیصد منجمد ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں رواں سال کے آخر تک خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک متوقع تھا۔

اسرائیلی ماہرین کے مطابق خسارے ختم کرنے کیلئے درکار رقم سال کے آخری 2 ماہ میں 12.5 ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیرسرکاری تخمینوں سے زیادہ ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطی کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

 یہ پڑھیں : حماس اسرائیل کیساتھ فوری قیدیوں کے تبادلے کیلئے راضی ہوگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top