جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور

28 اکتوبر, 2023 11:20

اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی، عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد اردن نے پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، قرارداد کے حق میں 120، مخالفت میں 14ووٹ آئے جبکہ اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئیں۔

امریکا اور کینیڈا کو خفت کا سامنا کرنا پڑا، قرارداد میں ترمیم کرکے حماس کی مذمت کو شامل نہ کرواسکے، یہ نان بائنڈنگ قرارداد ہے جس پر عملدرآمد لازمی نہیں ہوتا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، بمباری سے غزہ کی 50 فیصد عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ پر بڑے زمینی حملے کی تیاری کرلی ہے ، غزہ کا مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے۔

صہیونی افواج نے غزہ کا مواصلاتی نظام تباہ کردیا ہے، غزہ میں جیمرز لگادیئے گئے جس کے بعد وہاں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپے لازیرانی کا کہنا ہے کہ غزہ کا دم گھونٹا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ جاری رہا تو مزید ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

 یہ پڑھیں : اسرائیل کی غزہ میں بد ترین بمباری، غزہ کا دنیا سے رابطہ منقطع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top