جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل سمجھتا ہے حماس کا خاتمہ کردے گا تو یہ انکے غلط اندازے ہیں: فلسطینی وزیراعظم

27 اکتوبر, 2023 19:16

غزہ: محمد شتیایا کا کہنا ہے کہ ابھی ضرورت ہے کہ عالمی رہنما اسرائیلی حملے روکنے پر زور دیں، اسرائیل سمجھتا ہے حماس کا خاتمہ کردے گا یہ انکے غلط اندازے ہیں۔

فلسطینی وزیراعظم محمد شتیایا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل سمجھتا ہے حماس کا خاتمہ کردے گا یہ انکے غلط اندازے ہیں، ایسا نہیں ہوگا، حماس فلسطینی سیاست کا اہم حصہ ہے، فلسطینی حکومت کے حماس کے ساتھ ڈائیلاگ جاری ہیں۔

محمد شتیایا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تنہا امن نہیں لاسکتا، نہ جنگ لڑسکتا ہے، ہمیں متحد ہونا پڑے گا، ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں، ابھی ضرورت ہے کہ عالمی رہنما اسرائیلی حملے روکنے پر زور دیں، ہمیں فلسطین کے مسئلے کا جزوی نہیں مکمل حل چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا اجلاس: خدارا! ہمارے بچوں کو بچالیں، فلسطینی مندوب رو پڑے

ان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے چھاپوں کی کارروائیاں بڑھی ہیں، نتین یاہو چاہتا ہے کہ غزہ کو مکمل آئسولیٹ کیا جائے۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہوگئی ہے، جبکہ 18 ہزار 484فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top