جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 6 دن باقی ، صرف چند ہزار افغانی اپنے ملک واپس گئے

25 اکتوبر, 2023 12:30

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کل 67 ہزار 980 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے ملک واپس جارہے ہیں، 24 اکتوبر کو 3 ہزار 185 افغان باشندے واپس اپنے ملک چلےگئے۔

گزشتہ روز جانے والے 3 ہزار 185 افغان شہریوں میں 670 مرد، 593 خواتین اور 1922 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 103 گاڑیوں میں274 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد سے کئی خاندان واپس افغانستان جاچکے ہیں۔

 یہ پڑھیں : مین آف دی میچ افغان کھلاڑی ابراہیم زادران کی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top