جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کی رات بھر غزہ پر بمباری،مزید 700فلسطینی شہید

25 اکتوبر, 2023 10:58

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیل نے درندگی کی تمام حدود پار کرلی ہے اور بہت سے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ میں بمبار ی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روزاس بمبار ی کے نتیجے میں مزید 700 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

فلسطینی حکام کے مطابق شہید فلسطینیوں کی تعداد 6ہزار سے زائد ہوگئی، ان شہدا میں 2ہزار300بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں 15ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکیںہیں ، جب کے40 مساجد اور درجنوں طبی صحت کے مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے شمال میں اسپتال خالی کرنے کی وارننگ دی ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے دھمکی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کے 35 میں سے 12 اسپتالوں نے کام بند کردیا ہے، 72 میں سے 46 طبی مراکز غیر فعال ہوچکے ہیں، مسلسل حملوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 65 ارکان شہید ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہوسکے، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اب امدادی سامان کے ٹرک آج داخل ہوسکیں گے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن نہ ملا تو آج غزہ کے اسپتال بند ہوجائیں گے، صاف پانی کی فراہمی بھی رک جائے گی۔

 یہ پڑھیں : فلسطینیوں کی مزاحمت کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top