جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینیوں کی مزاحمت کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

24 اکتوبر, 2023 17:04

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمت کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی،یہ جنگ ایک تنگ اور خود غرضانہ نظریےکا نتیجہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فلسطینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے ، اس ملاقات میں آرمی چیف نے آزاد فلسطینی ریاست کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اس ملاقات میں آرمی چیف نے فلسطینی سفیر سے غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی پاسداری کرے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی فوج کی بربریت کو جلد از جلد روکے،بین الاقوامی برادری اس انسانی المیے کےلیے متحرک ہو، عالمی طاقتوں کو اسرائیلی مظالم کی حمایت کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

آرمی چیف عاصم منیرنے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ اور انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

 یہ پڑھیں : فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: آرمی چیف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top