جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شام میں امریکی اڈوں پر عراق کے مزاحمتی گروہوں کے حملے

24 اکتوبر, 2023 11:30

شام کے علاقے دیرالزور کے مشرقی مضافات میں واقع آئل فیلڈ میں جو امریکا کے قبضے میں ہے زبردست دھماکہ ہوا ہے۔

شام کی فوج نے دیرالزور کی العمر آئل فیلڈ اور الحسکہ کے جنوب میں الشدادی میں دھماکے کی تصدیق کی ہے ، شامی فوج نےبتایا ہے کہ یہ ڈرون حملہ تھا۔

چند گھنٹوں کے اندر مذکورہ آئل فیلڈ پر کہ جہاں امریکی فوج نے اپنا اڈہ بنا رکھا ہے، یہ دوسرا حملہ ہے۔پیر کی شام کو بھی العمر آئل فیلڈ میں قابض امریکی فوج کے اڈے پر ڈرون حملہ ہوا تھا ۔

اس حملے کی ذمہ داری عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کی تھی،ا س سے قبل شام کے ہی التنف اور الرکبان نامی علاقوں میں بھی امریکی فوجی اڈوں پر عراق کے ایک مزاحمتی گروہ نے ڈرون حملہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ کے المعدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری کے بعد عراق کے اسلامی استقامتی گروہوں نے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عراق میں امریکا کے فوجی اڈوں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔

عراق کے علاقے الانبار میں واقع امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر اسلامی استقامتی گروہ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم سے کم تین امریکی فوجیوں کے ہلاک اور چھے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئي ہے۔

 یہ پڑھیں : لبنان کے بعد شام نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top