مقبول خبریں
غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں
غزہ: اسرائیلی بمباری کی زد میں آکر معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابوندا بھی شہید ہوگئی ہیں۔
غزہ کی معروف مصنفہ حبا ابوندا نے اپنی شہادت سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں کہا تھا کہ ‘اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اور ہم سچے ہیں’۔
32 سالہ مصنفہ حبا ابوندا کو اپنے ناول ’’آکسیجن از ناٹ فار دی ڈیڈ‘‘سے شہرت ملی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر حبا ابوندا کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں حبا ابوندا سوال کر رہی ہیں کہ ”ہم کس جہنم میں رہ رہے ہیں؟ ایسا کیسے کب تک چلے گا؟“
This is one of poetry and novelist Heba Abu Nada interviews. She is reciting one of her poems. Heartbreaking. pic.twitter.com/ZpcWt2KgQg
— Abdalhadi Alijla عبد الهادي العجلة (@alijla2021) October 21, 2023
یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ کمسن فلسطینی یوٹیوبربھی اسرائیلی حملے میں شہید
خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں وہ 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہوگیا تھا جو یوٹیوب پر ایک لاکھ سبسکرائبرز مکمل ہونے کا خواب سجائے ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر حملے کا آج 16 واں روز ہے اور اس عرصے میں غزہ کے شہدا کی تعداد 4 ہزار 700 سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 16 ہزار افراد زخمی ہیں۔
انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے مطابق شہدا میں 40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں۔