جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نواز شریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا : نگراں وزیر اعظم

23 اکتوبر, 2023 17:03

اسلام آباد : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پیدائشی پاکستانی ہیں،نواز شریف کے بائیو میٹرک پر حکومت نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،نواز شریف کو کوئی سیاسی فائدہ نہیں دیا گیا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان جلد ہوجائے گا، انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے، ہر سیاسی جماعت کو اپنے بیانیے اور پر وگرام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ کسی ایک جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دے سکتے،لیول پلیئنگ فیلڈ مخصوص جماعت کو جتوانے کا نام ہے تو کچھ نہیں کہوں گا،ہمیں کوشش کرنی ہے تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا پارلیمنٹ کو آگ لگادوں گا، جمہوریت کا چیمپئن بنوں گا، آگ لگانے کے بعد کہتے ہیں ہمیں قانونی حق دیا جائے، لوگوں کو آگ لگانے کا لائسنس نہیں دے سکتے۔

انھوں نے کہا کہ 2مہینوں میں ڈالر نیچے آیا ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات عوام کو پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،امید کرتے ہیں اچھے طریقے سے اقتدار بہتر ہاتھوں میں منتقل کریں گے،امید رکھتے ہیں آنےو الی حکومت منصوبوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑحالیہ دور ہ چین میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، چینی میڈیا میں ہمیں بہت بہتر کوریج ملی، چین نے کشمیر پر ہمارے مؤقف کی حمایت کی،پاکستان سی پیک کا تسلسل جاری رکھے گا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑسی پیک دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دے رہا ہے، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہونے سے معاشی و معاشرتی ترقی میں بہتری آئے گی، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کی نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چینی قیادت سے ہونےو الی ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں،حالیہ دورہ چین میں نجی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری پر سنجیدگی کا اظہار کیا گیا،کے قریب مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، ایک عرصے کے بعد چین کے ساتھ اتنی بڑی تعداد میں سمجھوتے ہوئے۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کے لیے پر عزم ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اپنی حکومت سے پاسپورٹ لیکر پاکستان آئیں،پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار سے زائد قربانیاں دیں۔

انوار الحق کاکڑ نےکہا کہ ارشد شریف قتل کیس سے متعلق کینیا کے صدر سے گفتگو ہوئی، کینیا کے صدر نے یقین دہانی کرائی جلد حتمی نتیجے تک پہنچیں گے۔

یہ پڑھیں :غزہ میں شہریوں کو بلاجواز نشانہ بنانا عالمی قوانین کیخلاف ہے:انوار الحق کاکڑ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top