جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہادت کی صورت میں شناخت کیسے ہو؟ غزہ کے والدین نے بچوں کے جسموں پر نام لکھ دئیے

23 اکتوبر, 2023 11:15

شہادت کی صورت میں جسد کی تلاش کیسے ہو ؟ غزہ کے والدین نے اپنے بچوں کے پیروں پر نام لکھنا شروع کر دیے۔

میڈیا کے مطابق بچوں کے جسم پر نام لکھنے کا مقصد شہادت کی صورت میں انکی شناخت ممکن بنانا ہے بین الاقوامی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ انکے ایک صحافی نے غزہ میں شہید بچوں کے پیروں پر لکھے نام کی ویڈیو بنائی ہے۔

شہید ہونے والے بچوں کی ویڈیو الاقصٰی اسپتال میں بنائی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے بچے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاء کے ہیں۔

میڈیا کے مطابق دیر البلاء میں اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی، اس مسلسل حملوں کے بعدغزہ میں بچوں کی پنڈلیوں پر نام لکھنے کی روایت عام ہوچکی ہے۔

 یہ پڑھیں : اسرائیل کاغرور خاک: غزہ پر زمینی حملہ حماس نے پسپا کر دیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top