جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مصر سے پہلا امدادی ٹرکوں کا قافلہ غزہ میں داخل

21 اکتوبر, 2023 15:03

مصر کی رفاہ کراسنگ سے غزہ میں امدادی ٹرک داخل ہونا شروع ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاہ کراسنگ سے غزہ آنے والے 20 ٹرکوں میں دوائیں، طبی آلات اور خوراک شامل ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک عملے کے 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یو این کے مطابق غزہ جنگ میں عملے کی اموات ظاہر ہونے والے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

علاوہ ازیں عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے اسرائیلی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس اسپتال خالی کرنے کے مبینہ احکامات پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں سے بھرے اسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں۔

 یہ پڑھیں : فلسطین کے مظلوموں کے لئےپاکستانی طیارہ امداد لیکر مصر پہنچ گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top