جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی ظلم کے باوجود حماس نے انسانی بنیادوں پر دو امریکی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا

21 اکتوبر, 2023 10:27

حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 2 امریکی خواتین کو رہا کر دیاگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا۔

حماس کے ترجمان نے بتایا کہ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر "شہری” یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

حماس کی جانب سے رہا کی گئی امریکی ماں بیٹی غزہ سرحد پر اسرائیلی نمائندے کے حوالے کی گئیں جہاں سے انہیں اسرائیل کے فوجی اڈے پر لایا گیا۔

اسرائیلی فوجی اڈے پر رہائی پانے والی خواتین کا خاندان ان کا پہلے سے منتظر تھا، عالمی ریڈ کراس نے یرغمالیوں کواسرائیل تک پہنچانے میں مدد کی۔

حماس کی قید سے رہائی پانے والی یرغمالیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کی تصویر جاری کی گئی ہے۔

حماس کی جانب سے امریکی یرغمالیوں کی رہائی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ 2 سو افراد میں سے یہ پہلی رہائی ہے،اس سلسلے میں مدد کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 یہ پڑھیں : اسرائیلی فوج کو زمینی کارروائی کا گرین سگنل ، حماس رہنما کی مسلم دنیا سےاسرائیل کی جانب مارچ کی اپیل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top