جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کو زمینی کارروائی کا گرین سگنل ، حماس رہنما کی مسلم دنیا سےاسرائیل کی جانب مارچ کی اپیل

20 اکتوبر, 2023 16:07

غزہ: امریکی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج کو غزہ میں زمینی کارروائی کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4300 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ14000سے زائد افراد زخمی ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اسرائیل کی زمینی فوج کو غزہ میں کارروائی کے لیے گرین سگنل دیدیا گیا ہے جس کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے عرب اورمسلم دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب مارچ کرے تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو صیہونی جارحیت سے بچایا جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے رفاح میں بھی گھروں پربم برسائے جس میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی طیاروں نے الزیتون علاقے میں آرتھوڈوکس چرچ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا جہاں سیکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں نورالشمس پناہ گزیں کیمپ پر حملے میں 12 فلسطینی شہید کیے گئے جب کہ خان یونس علاقے میں بمباری سے 7 فلسطینی شہید ہوئے۔

جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر جمعرات کو بھی بمباری جاری رہی، غزہ کے علاقے کراما میں 14 منزلہ الاندلس ٹاور اور الزہرہ شہر میں تین بلند عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردی گئی ہیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ مجموعی طورپر مرنے والوں میں 1500 سے زائد بچے، ایک ہزار خواتین اور 120 بزرگ شامل ہیں جب کہ تباہ عمارتوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ رضاکاروں کے لیے ملبے تلے دبے تمام افراد کونکالنا ممکن ہی نہیں رہا۔

 یہ پڑھیں : اسرائیلی ظلم جاری: طبی مراکز پر پھر بمباری، شہداء کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top