مقبول خبریں
مولانا طاہر اشرفی نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔
نگران وزیراعظم نے مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مولاناطاہر اشرفی اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
یہ پڑھیں : پرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے: طاہر اشرفی