جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطین کے مظلوموں کے لئےپاکستانی طیارہ امداد لیکر مصر پہنچ گیا

20 اکتوبر, 2023 10:30

پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی ہے،خصوصی طیارہ امدادی سامان لیکر مصر میں غزہ کی پٹی کے قریب ال عارش ایئرپورٹ پہنچا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ال عرش ہوائی اڈہ غزہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے،مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان بھیجتا رہے گا۔

امدادی سامان میں موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، 4ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں،پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے باعث متاثرین غزہ کو فوری طور پر کچھ ریلیف ملے گا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی بمباری کے شکار غزہ میں امدادی سامان کے قافلے آج داخل ہوں گے،رپورٹس کے مطابق 100 ٹرک قطار میں لگے ہیں، پہلے قافلے میں 20 ٹرک شامل ہیں۔

 یہ پڑھیں : پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top