مقبول خبریں
اسرائیل کے مکڈونلڈز فرنچائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں:مکڈونلڈز پاکستان
فاسٹ فوڈ کے مشہور ریستوران مکڈونلڈز کی پاکستانی فرنچائز نے اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئے والے غزہ کے رہائشیوں کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر منگل کو مکڈونلڈز پاکستان نے اپنے آفیشل بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کی جانب سے فلسطین کے شہریوں کی امداد کی جا رہی ہے۔
مکڈونلڈز پاکستان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پاکستان کے مشہور خیراتی ادارے ایدھی فاؤںڈیشن کے ساتھ مل کر غزہ کے باشندوں کے لیے ایک کروڑ کا مالی تعاون کر رہے ہیں۔
McDonald's Pakistan Official Statement!@Edhiorg pic.twitter.com/EUqfP3zf6O
— McDonald's Pakistan (@McDonaldsPK) October 18, 2023
اس کے علاوہ مکڈونلڈز پاکستان نے مزید وضاحت جاری کی کہ وہ پاکستان میں وہ سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت کام کرتے ہیں اور اُن کا اسرائیل کے مکڈونلڈز فرنچائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
خیال رہے سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسرائیل میں مکڈونلڈز کے ریستورانوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے لیے کھانا بھیجا جا رہا ہے جس کے بعد فلسطین کے حامی افراد سوشل میڈیا پر مکڈونلڈز کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں۔
یہ پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانے کی فراہمی، میکڈونلڈ کی فرنچائزز میں اختلافات