جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے غزہ میں امدادی کاروائی کی قرارداد ویٹو کردی

19 اکتوبر, 2023 11:16

امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ کیلئے انسانی امداد کی قرارداد کو ویٹو کردیا جبکہ او آئی سی نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے امداد بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئےغزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کومستردکردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکانےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کو ویٹو کردیا جس میں غزہ میں لاکھوں افراد کو جان بچانے والی امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

روس کی حمایت یافتہ برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں غزہ کیلئے انسانی امداد کی اپیل کی گئی تھی،پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں 12ووٹ قرارداد کے حق میں پڑے، البانیہ، برازیل، چین، ایکواڈور، فرانس، گبون، گھانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق، سوئٹزرلینڈ، یو اے ای حق میں ووٹ دینے والے ممالک میں شامل تھے ، جبکہ روس اور برطانیہ غیر حاضر رہے۔

امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کونسل کے چیمبر میں اپنے ملک کے ویٹو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں کیا گیا، جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کونسل کی طرف سے دہشت گرد حملوں سے متعلق سابقہ قراردادوں میں اس حق کی توثیق کی گئی تھی،اس قرارداد میں بھی ایسا ہی کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ اس قرارداد کی حمایت نہیں کر سکتا، لیکن وہ اس بحران پر کونسل کے تمام اراکین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

 یہ پڑھیں : سوشل میڈیا پر اسٹیٹس لگانے پر اسرائیل نے فلسطینی فنکارہ کوگرفتار کر لیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top