جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کے باوجود سونم فلسطین کے حق میں بول پڑیں

17 اکتوبر, 2023 16:12

ممبئی: بھارتی حکومت سمیت وہاں کی اکثریت اس وقت اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیلیوں کی حمایت کررہی ہے، ان سب چیزوں کے برعکس بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے فلسطینی بچوں اور وہاں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے جس پر انہیں بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سونم کپور کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز پوسٹ کی گئیں جن میں مظلوم فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اداکارہ کی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ‘غزہ میں آدھی عوام بچوں پر مشتمل ہے’۔

سونم کپور نے اگلی اسٹوری میں امریکی صحافی نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ مضمون کا ایک اقتباس پوسٹ کیا جس میں اسرائیلی بچوں کی حمایت جب کہ فلسطینی بچوں کے ساتھ بے حسی کی مذمت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حمایتیوں کو منافق قرار دیدیا

اس میں لکھا تھا ‘اگر ہم اسرائیلی بچوں کے لیے اخلاقی ذمہ داری کے پابند ہیں تو ہمیں فلسطینی بچوں کے لیے بھی یہی اخلاقی ذمہ داری دکھانی چاہیے، ان کی زندگی کا وزن برابر ہے، اگر آپ کو صرف اسرائیل یا غزہ میں انسانی زندگی کی پرواہ ہے تو آپ کو درحقیقت انسانی زندگی کی پرواہ نہیں ہے’۔

اس کے علاوہ سونم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر غزہ کے اسپتال کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں ایک فلسطینی ڈاکٹر کو غزہ میں موجود فلسطینیوں کی حالت زار بتاتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے، معروف میک اپ برانڈ کی بانی کا اسرائیلی خاتون کو کرارا جواب

ویڈیو میں ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے لیکن آپ ان ننھے بچوں کی حالت دیکھیں یہ بچے وینٹیلیٹرز پر ہیں ہم اُنہیں ایسی حالت میں یہاں سے کہیں بھی نہیں لے کر جا سکتے، ان بچوں کو یہاں سے کہیں لے کر جانا ناممکن ہے کیونکہ ان کی زندگی کا انحصار وینٹیلیٹرز پر ہے۔

اداکارہ نے اس دلخراش ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ‘رحم کرو’، سونم کپور کے اس عمل پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top